پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان :محکمہ موسمیات

12:24 AM, 6 Oct, 2024

 لاہور: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 8 اکتوبر بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب کے شہروں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشیں ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ6 اکتوبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  

 

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈی سیز اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورت حال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹیں جاری ہے اور  1122 سمیت دیگر ریسکیو اداروں کے مشینری سمیت عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلد از جلد ممکن بنائیں، اور شہری احتیاط کریں کہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں اور عوام کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

مزیدخبریں