عمران خان کے قریبی ساتھی طاہر جاوید  وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

 عمران خان کے قریبی ساتھی طاہر جاوید  وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

 اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی طاہر جاوید  وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہوگئے ہیں۔


معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیاہے۔ انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری مقرر کردیا گیا ہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق   اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے حوالے سے معروف پاکستانی طاہر جاوید کو معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

 انہیں سرمایہ کاری کا قلم دان دیا گیا ہے۔طاہر جاوید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں، طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے۔

 وہ امریکہ کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔طاہر جاوید کی کابینہ میں شمولیت سے اوورسیز پاکستانیوں اور موجودہ حکومت کے درمیان بہتر روابط پیدا ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں