نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، وہ  خود پر لگےالزامات کاسامنا کریں گے:رانا ثنا اللہ

نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، وہ  خود پر لگےالزامات کاسامنا کریں گے:رانا ثنا اللہ

 اسلام آباد : ن لیگ کے رہنارانا ثنا اللہ کاکہنا ہےکہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق  قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے۔ن لیگ کے رہنارانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی  پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق  قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   ہمیں نواز شریف کی ضمانت ملنے کے بہتر اور روشن  امکانات نظر آرہے ہیں۔عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کااستقبال کرے گی۔پچھلے استقبال میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں امید ہے اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا۔نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  نواز شریف خود پر لگےالزامات کاسامنا کریں گے۔ قانونی ٹیم نے اس حوالے سے تیاری کرلی ہے۔ مریم اور صدر کے کیسز کے پیش نظر میاں نواز شریف کوضمانت ملنے کے روشن امکانات ہیں۔نواز شریف نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہاکہ سارابیانیہ لپیٹ کر دو ناموں کے پیچھے لگانا پارٹی کوقبول نہیں ہے۔  ہم قانونی جنگ ضرور لڑیں گے۔  ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کوبحران سے نکالا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں