اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے۔صداقت عباسی یکم ستمبر سے لاپتہ تھے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 اکتوبر تک منظور کی تھی۔
صداقت عباسی گھر پہنچ کر والدہ اور بچوں سے سے لپٹ کر رونے لگے۔عدالت نے صداقت عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
صداقت علی عباسی تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں نامزد ہیں۔