پاکستانی خاتون  نمیرہ سلیم نے خلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی

پاکستانی خاتون  نمیرہ سلیم نے خلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی

اسلام آباد :پاکستانی خاتون نمیرہ سلیم خلامیں  پہنچ گئیں۔ ا نہوں نے خلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی ہے۔ 

نمیرہ سلیم کے پاس اپریل 2007 میں قطب شمالی اور جنوری 2008 میں قطب جنوب تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا بھی اعزاز موجود ہے۔

نمیر ہ سلیم کو 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر سکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہیں 2011 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

خاتون خلاباز کو خلائی تحقیق سے متعلق ان کے جنون اور جذبے کے لیے 2016 میں فیمینا مڈل ایسٹ ویمن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مصنف کے بارے میں