مہنگائی کی شرح میں 0.11فیصد اضافہ ریکارڈ ، 19 اشیائے ضروریہ   کی قیمتوں میں اضافہ ،16  کی قیمتوں میں کمی 

08:37 PM, 6 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں 0.11فیصد اضافہ ریکارڈ ، 19 اشیائے ضروریہ   کی قیمتوں میں اضافہ ،16  کی قیمتوں میں کمی  ہوئی ہے۔

 ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.02 فیصد کی معمولی کمی کے بعد پھر سے گرانی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ حالیہ ہفتے

مہنگائی کی شرح میں 0.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  


وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی سے متعلق  ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، اور 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 37.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں