اسلا م آباد: اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو سہولت دینے کےلیے موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔ یہ ایپ جرائم کو ختم کرنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ہے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت اور شکایات کیلیے موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے وہ غیر قانونی سرگرمیوں بشمول پولیس افسران و اہلکاروں کی شکایت درج کراسکتے ہیں۔یہ ایپ ICT-15 کے نام سے گوگل پلے سٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کااس بارے میں کہنا ہےکہ عوام اس ایپ کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی عمل، نقصان، حادثے، پولیس کے خلاف غیر قانونی اقدامات کی شکایت، غیرقانونی مقیم یا جرائم پیشہ کے بارے اطلاع دے سکتے۔
شہریوں کی مدد سے پولیس جرائم کا قلع قمع کرسکتی ہے۔ شہری پولیس کی مدد کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے اسلام آباد کو محفوظ بناسکیں۔