مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورتحال اور امن و استحکام  کا معاملہ،امارات کا لبنان میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورتحال اور امن و استحکام  کا معاملہ،امارات کا لبنان میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ابوظہبی:مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورتحال اور امن و استحکام  کے  معاملے پیش نظرامارات کا لبنان میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 

متحدہ عرب امارات نے لبنان میں 2021 سے بند اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میکاتی کے درمیان ابوظہبی میں اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جو لبنانی شہریوں کے لیے اماراتی ویزے کے حصول سمیت سفارت خانہ کھولنے سے متعلق اقدامات اٹھائے گی۔


رواں برس اگست میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروہوں کے درمیان ایک ہفتے سے شدید لڑائی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر لبنان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

خانہ جنگی اور حکومتی بحران کے شکار لبنان میں اکتوبر 2022 سے کوئی صدر نہیں اور نہ ہی کوئی حکومت ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے۔

مصنف کے بارے میں