ورلڈ کپ : نیدر لینڈ کے خلاف پاکستانی اننگز کے 200 رنز مکمل 

ورلڈ کپ : نیدر لینڈ کے خلاف پاکستانی اننگز کے 200 رنز مکمل 

حیدر آباد دکن : ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ہے۔ قومی ٹیم نے اپنی اننگز کے 200 رنز مکمل کرلیے ہیں اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ 

بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 8.3 اوورز میں 34 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 9.1 اوورز میں 38 رنز پر گری جب امام الحق بھی 15 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ میں 38 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور اس دوران دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 28.1 اوور میں 158 رنز پر گری جب سعود شکیل 68 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل نے اپنی اننگ کے ذریعے ٹیم کو سہارا دیا اور اس دوران انہوں نے 52 گیندیں کھیلیں اور اپنی اننگ میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 182 رنز پر گری جب 31.3 اوورز میں محمد رضوان 68 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ 

محمد رضوان نے 75 گیندوں کا سامنا کیا اور انہوں نے اپنی اننگ میں 8 چوکے لگائے۔قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ بھی اسی اوور میں 188 رنز پر گری جب افتخار احمد 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مصنف کے بارے میں