نواز شریف کو کئی بار فوجیوں نے ہتھکڑیاں لگائیں،انہوں نے خود قربانیاں دیں، کارکنوں کو کبھی نہیں کہا جی ایچ کیوپر حملہ کردیں: شہباز 

نواز شریف کو کئی بار فوجیوں نے ہتھکڑیاں لگائیں،انہوں نے خود قربانیاں دیں، کارکنوں کو کبھی نہیں کہا جی ایچ کیوپر حملہ کردیں: شہباز 

لاہور : مسلم لیگ ن صدر اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فوجیوں نے کئی بار ہتھکڑیاں لگائیں لیکن انہوں نے خود قربانیاں دیں کارکنوں کو کبھی نہیں کہا جی ایچ کیو پر حملہ کردیں۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ قانونی اور طبی ٹیم نے میاں نواز شریف کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں اور ترقی کا سفر ادھر سے ہی شروع کریں گے جہاں 2017 میں رکا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو مجھے اور نواز شریف کو کئی ماہ تک غائب کردیا گیا ۔ مجھے لانڈھی جیل میں رکھا گیا ۔ ہماری بوڑھے والدین کو بھی علم نہیں تھا کہ ہم کہاں ہیں لیکن ہم نے کوئی گلہ نہیں کیا۔ 76 سال میں احتساب کا نشانہ صرف سیاستدان بنے ہیں۔ پانامہ کے نام پر پاکستان کی ترقی کا سفر روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے سرویز میں نواز شریف سب سے آگے تھے لیکن مسلم لیگ ن سے اقتدار چھینا گیا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملکی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ احتساب سب کیلئے ہونا چاہیے۔ احتساب کی لاٹھی صرف سیاستدانوں پر چلی ہے جو تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک اعتماد نہ لاتے تو عمران خان نے نیب میں پرو پی ٹی آئی جج لگانے تھے اور ہمیں 10 ،10 سال کیلئے جیل بھجوانا تھا۔ ان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے۔ ہمارے حوالے سے ڈیلوں کی بے بنیاد باتیں ہو رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ڈیل کی باتیں غلط ہیں۔ڈیلیں کرتے تونوازشریف  کوجیلیں نہ کاٹنا پڑتیں۔میں اسٹیبشمنٹ کی آنکھ کا تارہ کیسے ہو سکتا ہوں مجھے بھی اٹک جیل میں ڈالا گیا۔ہم نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا نہ کسی سے شکوہ کیا۔9 مئی کو پاکستان اور افواج کے خلاف بغاوت کی گئی ، دھرنوں اور احتجاج کی انتہا سانحہ 9 مئی تھا ۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ نوازشریف  سے  انتقام لینے  کیلئے پانامہ کیس میں الجھا دیا گیا۔پانامہ کیس بنا کر اقامہ میں سزا دی ۔76سال میں احتساب کا نشانہ صرف سیاست دان بنے۔کلثوم نواز کا بیماری میں مذاق اڑا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے قمرباجوہ کولامتناہی توسیع کی پیش کش کی۔نیب ، نیازی گٹھ جوڑ  نے پاکستان کو تباہ کردیا۔ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کو داؤ پر لگایا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں جلد سے جلد شفاف الیکشن ہوں۔ جو جیتے ہمیں ماننا ہوگا۔موقع ملا تو نوازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،شہبازاسپیڈ اصل میں نوازاسپیڈ ہے ۔نوازشریف 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب   میں  معاشی پلان دیں گے۔

مصنف کے بارے میں