واٹس ایپ کا گروپ چیٹس اور یوزر نیم کیلئے اہم فیچرز متعارف

واٹس ایپ کا گروپ چیٹس اور یوزر نیم کیلئے اہم فیچرز متعارف
سورس: File

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے ایک نیا  فیچرمتعارف کرایا ہے جس میں  صارفین اب گروپ  چیٹس میں  پیغام کو پن کرسکیں گے۔ 

وہ صارفین جن کے پاس تازہ ترین بیٹا ورژن ہے وہ 30 دنوں تک گروپ چیٹ کے اوپری حصے میں پیغام پن کرسکتے ہیں۔ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ سروس ایپ ایک نئے یوزر نیم (User name) چننے والے اور ایک فیچر پر بھی کام کر رہی ہے جو واٹس ایپ پر کال کرتے وقت صارف کی پرائیویسی کی حفاظت کرے گی۔

واٹس ایپ کی بلاگنگ سائٹ کے مطابق  واٹس ایپ بیٹا میں گروپ چیٹ کے اوپری حصے میں چیٹس کو پن کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کے بعد میسج آپشنز میں ایک نیا پن ایکشن نظر آ سکتا ہے۔ یہ آپشن صارفین کو کسی پیغام کو گفتگو کے اوپری حصے میں پن کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اہم یا اکثر حوالہ جات والے پیغامات کو تیزی سے نمایاں کرنا اور ان تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔

مزید براں،واٹس ایپ نےنیا ڈیزائن کردہ چیٹ اٹیچمنٹ مینو  بھی اپڈیٹ کیا ہے۔

 یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ خصوصیات فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے ایک محدود گروپ کے لیے دستیاب ہیں، اس لیے ان کے وسیع تر صارفین کے لیے دستیاب ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

پیغام کو چیٹ ونڈو کے اوپری حصے پر پن کرتے وقت، صارفین کو یہ انتخاب کرنے کا آپشن نظر آئے گا کہ پن کتنی دیر تک چلے گا — 24 گھنٹے، 7 دن، یا 30 دن۔ صارف کسی پیغام کو پن کرنے کے بعد کسی بھی وقت چیٹ لسٹ کے اوپری حصے سے اَن پن بھی کر سکتے ہیں۔


 

دوسری جانب  واٹس ایپ ایک ایسا فیچر تیار کر رہا ہے جو صارفین کو صارف نام (Username)کا انتخاب کرنے کی اجازت دے گا جسے وہ دوسرے واٹس ایپ صارفین کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، ممکنہ طور پر انہیں اجنبیوں سے ان کا فون نمبر شیئر کیے بغیر بات چیت کرنے کی اجازت دے گی۔

مصنف کے بارے میں