ڈالر اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں، پاکستان میں پٹرول 22 روپے سستا ہونے کا امکان 

03:08 PM, 6 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: روپے کے مقابلے میں ڈالر اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84ڈالر پر آگئی ہے۔

اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔

دوسری طرف کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 282 روپے 62 پیسے ہے جو گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 283 روپے 62 پیسے کا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 2 روپے سستا ہو کر 282 روپے کا ہے۔

مزیدخبریں