ڈالر سستا ، پاکستانی روپیہ مزید مضبوط، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

ڈالر سستا ، پاکستانی روپیہ مزید مضبوط، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان
سورس: File

کراچی:گزشتہ 1 ماہ سے ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلے تاحال جاری ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔


کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 282 روپے 62 پیسے ہے جو گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 283 روپے 62 پیسے کا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 2 روپے سستا ہو کر 282 روپے کا ہے۔

  

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے سے 47544 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


خیال رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 24 روپے 48 پیسےکم ہو چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں