اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنےوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔
شہروز کاشف نے چین میں8 ہزار 201 میٹر بلند، دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو اویو کو سر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔
️ Shehroze has done it! At 3:15 PST, he conquered Cho Oyu, the world's 6th highest peak at 8201m. He's now the youngest climber to summit 13x8000m peaks at just 21! ???????? Pakistan is bursting with pride. ???? Please pray for his safe descent. #Shehrozekashif #climbing pic.twitter.com/zVCfvYxGf9
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) October 5, 2023
کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 15 منٹ پر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
یہ کارنامہ سرانجام دینے سے وہ چو اویو سر کرنے والے کم ترین عمر (21سالہ) پاکستانی کوہ پیما بھی بن گئے ہیں۔
شہروز کاشف شیشاپنگما کو سر کرکے عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر رہ گئے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور K2 کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔