موڈیز کی طرف سے ریٹنگ ڈاؤن کرنے پر احتجاج،مسترد کرتے ہیں: وزارت خزانہ 

11:02 PM, 6 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے موڈیز کی جانب سے  پاکستان کو ڈاؤن گریڈ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاؤن گریڈنگ سے قبل موڈیز نے تینوں اداروں سے درکار مشورہ نہیں کیا،حکومت پاکستان اس ڈاؤن گریڈنگ کو مسترد کرتی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری سے سی اے اے ون کر دی ہے اور آؤٹ لک کو بھی منفی قرار دیا ہے۔ وزارت خزانہ کا ڈاؤن گریڈنگ کو یکطرفہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں موڈیز کے ساتھ متعلقہ ڈیٹا شیئر کیا گیا۔ موڈیز کے ساتھ اقتصادی اور مالیاتی ڈیٹا بھی شیئر کیا گیا۔

ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے پاس کافی مقدار میں مالیاتی ذرائع موجود ہیں۔ان ذرائع کی موجودگی میں پاکستان بروقت قرضے بھی واپس کر سکتا ہے اور شرح نمو بھی قائم رکھ سکتا ہے۔  حکومت پاکستان اس ڈاؤن گریڈنگ کو مسترد کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں