پشاور : پشاور میں اساتذہ کے احتجاجی دھرنے پر پولیس اہلکاروں نے شدید تشدد کیا۔خیبرپختونخواپرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔لاٹھیاں برسا دیں ، مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کےلئے واٹر گن کا بھی بھرپور استعمال کیا جس سے متعدد اساتذہ زخمی ہوئے۔
پشاور اسمبلی چوک میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنےمطالبات کےلئے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ،لاٹھی چارج اور واٹر گن کا بھرپور استعمال ۔ متعدد اساتذہ زخمی جبکہ کئی اساتذہ کی حالت غیر ہوگئی ۔
اساتذہ نے بھی پولیس پر جوابی پتھراؤ کیا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔پتھراؤ سے نیو کی ڈی ایس این جی سمیت میڈیا کی گاڑیوں اور ایدھی ایمبولینسز کو بھی شدیدنقصان پہنچا ۔
ایک گھنٹہ لڑائی اورآنکھ مچولی کے بعد بالاخر پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نےکہا وزیر تعلیم کے ساتھ اساتذہ رہنماؤں کی بات چیت میں معاملات پر اتفاق ہو چکا تھا،۔ تصادم کے واقعہ کی تحقیقات کی جا ئے گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔