شہریوں کیلئے خوشخبری : عید میلاد النبی ﷺ پر پارکنگ فیس اور ٹول ٹیکس معاف 

10:01 PM, 6 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی:  یو اے ای کے در الحکومت ابوظہبی میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پارکنگ فیس اور  ٹول ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔ 8 سے 10 اکتوبر کی صبح 8 بجے تک پارکنگ مفت ہوگی جبکہ ٹول ٹیکس بھی نہیں لیا جائے گا۔ 

اماراتی  اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی میں تمام کسٹمر ہیپی سنٹر بند رہیں گے صارفین آئی ٹی سی کی ویب سائٹ پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تمام خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

یوم ولادت 12 ربیع الاول یعنی 8 اکتوبر کو یو اے ای میں پہلے ہی تمام سرکاری و نجی شعبوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں