عمران خان جتنا مرضی دباؤ بڑھالیں ،توشہ خانہ کیس میں کارروائی جاری رہے گی: ترجمان الیکشن کمیشن 

09:22 PM, 6 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔ کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور انجام دیتا رہے گا۔ 

مزیدخبریں