اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔ اعلان کل کردیا جائے گا۔ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ انتخابات کا اعلان کردے بحران سے نکلنے کا یہی حل ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے اسد عمر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اب بھی رابطے ہیں اور مذاکرات ہوتے رہتے ہیں۔ انتخابات پر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو حکومت سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں اس کے علاوہ کسی چیز بات نہیں ہوگی۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اسی لیے موجودہ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ سے خوفزدہ ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کو بحران سے نکالنے میں سنجیدہ ہے۔ اسلام آباد اور اطراف کے تمام علاقوں کے لوگ بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔