اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی تحریک عدم اعتماد کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں ملوث ہیں ۔ان کے خلاف فوری مواخذے کی کارروائی شروع کی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر عارف علوی آئین ، اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اسی لیے پیپلز پارٹی نے ان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بائیکاٹ میں اتحادیوں کا ساتھ دیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کردینی چاہیے۔