اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکسپورٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف دے دیا۔ بجلی کے فی یونٹ قیمت میں کمی کردی ۔تاجروں کا سالانہ 100 ارب روپے کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی۔
وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں تاجروں کے نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے کہا کہ بجلی کی سہولت پانچوں برآمدی شعبوں کے لیے ہے۔ برآمد کنندگان سے معاہدہ ہوا ہے ان کا ٹیرف لاک کیا جائے گا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ چارج کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ۔ میں نے ریونیو جنریٹ کرنا ہے اور انہیں بتاؤں گا کہ ریونیو جنریٹ کرلیا ہے۔ ڈالر ذخیرہ کرنے والوں پر ابھی ڈنڈا چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مارکیٹ خود ہی بہتر پرفارم کر رہی ہے اور جلد ڈالر 200 روپے سے نیچے چلا جائے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے خلاف بطور سینیٹر حلف اٹھانے سے قبل تنخواہ لینے کے حوالے سے افواہیں عمرانڈو پھیلا رہے ہیں ۔ پٹرول کی قیمتیں ابھی کم کی ہیں ۔