اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ(4 ارب 72 کروڑ روپے) کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دیے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی معاملے کی انکوائری کے لیے مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اکتوبر اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو بھی 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
نوٹس میں شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر کو پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم کو 18 اکتوبرجبکہ علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر کو نیب میں پیشی کا کہا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اعظم خان سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔