خواتین کےریاض الجنہ میں داخلے کیلئے نئے اوقات مقرر کردیئے گئے

04:42 PM, 6 Oct, 2022

مسجد نبویؐؐ کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور  ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی  کیلئے نئے اوقات کا اعلان کیا ہے ۔


سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے خواتین زائرین کیلئے ریاض الجنہ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق  خواتین دن بھر میں 2 مرتبہ روضہ رسولﷺ کی زیارت اور وہاں عبادت کرسکیں گی۔

انتظامیہ  کی جانب سے خواتین کیلئے صبح 6 بجے سے 11 بجے اور رات  کو  9:30 سے 12 بجے کے اوقات مقرر کیے ہیں۔


تاہم جمعہ کے روز اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے جس کے تحت خواتین جمعہ کو 6 سے 9 اور رات میں  9:30 سے 12 بجے کے دوران ریاض الجنہ میں داخل ہوسکیں گی۔
 
 
 

مزیدخبریں