مسجد نبویؐؐ کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نئے اوقات کا اعلان کیا ہے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے خواتین زائرین کیلئے ریاض الجنہ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق خواتین دن بھر میں 2 مرتبہ روضہ رسولﷺ کی زیارت اور وہاں عبادت کرسکیں گی۔
انتظامیہ کی جانب سے خواتین کیلئے صبح 6 بجے سے 11 بجے اور رات کو 9:30 سے 12 بجے کے اوقات مقرر کیے ہیں۔
تاہم جمعہ کے روز اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے جس کے تحت خواتین جمعہ کو 6 سے 9 اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے دوران ریاض الجنہ میں داخل ہوسکیں گی۔