دبئی: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی ہے۔ رحکیم کارناوال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنادی ۔
ویسٹ انڈیز کے کرکٹر رحکیم کارن وال نے لیگ اٹلانٹا اوپن 2022 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا کر ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا۔ امریکا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اٹلانٹا فائر کی نمائندگی کرتے ہوئے رحکیم کارناوال نے سکوئر ڈرائو کے خلاف صرف 77 گیندوں پر ناقابل شکست 205 رنز بنائے۔
ARE YOU NOT ENTERTAINED?!
— Minor League Cricket (@MiLCricket) October 6, 2022
Rahkeem Cornwall put Atlanta Fire on top with a DOUBLE century going 205*(77) with 2️⃣2️⃣ MASSIVE sixes 🤯🤯🤯 pic.twitter.com/1iRfyniiUw
اٹلانٹا فائر نے پہلے کھیلتے ہوئے رحکیم کارن وال کی ڈبل سنچری کے ساتھ ساتھ اسٹیون ٹیلر (53) اور سمیع اسلم (53 ناٹ آؤٹ) کی شراکت کے ساتھ مقررہ 20 اوورز میں 326/1 کا بڑا اسکور بنایا۔ رحکیم کارن وال کی ریکارڈ ساز اننگز 17 چوکوں اور 22 چھکوں سے مزین تھی۔
327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکوائر ڈرائیو 20 اوورز میں 154/8 تک محدود رہی ۔ اور 172 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔