عمران خان کی گرفتاری کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں: بابر اعوان

02:49 PM, 6 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، امپورٹڈ حکومت نے معدمات کا لنڈا بازار لگا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیر کے بچے نے کبھی نہیں کہا کہ بیمار ہوں علاج کے لیے باہر جانا چاہتا ہوں ۔ قوم عمران خان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔

عمران خان کے وکیل نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئین لندن میں چلی گئی ہے ۔ جس گھر میں وہ گئی ہے وہ فلیٹ اس کے اپنے نام پر ہے ۔ کوئین اپنے گھر جا کر کہتی ہے یہ گھر میرا نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔

مزیدخبریں