خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے  خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی عبوری ضمانت منظور  کی گئی۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا اور عدالت پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کی اتوار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ آج دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں