سارہ قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

01:45 PM, 6 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کر لیا اور ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 
ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس کو دئیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں اپنی 3 ماہ کی دلہن سارہ انعام کو بیڈ روم میں لوہے کی چیز مار کر قتل کرنے کی تفصیل بیان کی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 23 ستمبر کو ایاز امیر کے بیٹے کو اپنی کینیڈین بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھاجس کے ایک روز بعد اس کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کینیڈین خاتون کے قتل کیس میں ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باعث سینئر صحافی ایاز امیر کو مقدمے سے بری کردیا تھا۔

مزیدخبریں