اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی بلکہ مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف الیکشن کرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں۔ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سے اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔ بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔ تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہو جائے گی۔‘
آرمی چیف کے بیان کےبعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہیں۔حکومت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قعلہ بند کرےگی تولوگ اسلام آباد کےاندرسےاورمارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔بیلٹ کےمقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دےگا۔تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 6, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ وزراءکی تعداد 75 جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔ کنٹینرز راستے نہیں روک سکتے۔ فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔‘
اسلام آباد کےلوگوں نےمحصور ہونے کےخوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔وزراء کی تعداد75جس میں 22 بےمحکمہ ہیں۔کنٹینرراستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانےاورآرٹیکل245لگانےکاخواب دیکھناچھوڑدیں۔عظیم فوج کبھی اپنےلوگوں پرگولی نہیں چلائےگی،مذاکرات کی میزپرلائےگی اورصاف شفاف الیکشن کرائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 6, 2022