اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی سپرداری کی درخواست منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی رہنماءکی جانب سے علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے شہاز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے 31 اشیاءکی فہرست سے ان کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم و دیگر ضروری اشیاءواپس دینے کا حکم دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو متنازعہ اشیاءکو تفتیش کیلئے رکھنے تک کا اختیار کیا جاتا ہے جبکہ درخواست پر مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔