کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 170 روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ 293 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 373 پوائنٹس کے لیول پر آ گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید 16 پیسے مہنگا ہوا، ڈیلرز کے مطابق امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافے سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ۔ رواں مالی سال کے آغاز سے ڈالر 5 فیصد مہنگا ہو چکا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/gUo7gBksbj pic.twitter.com/BXdRADGDl4
— SBP (@StateBank_Pak) October 6, 2021
اُدھر اوپن مارکیٹ میں عوام کو ڈالر 172 روپے 50 پیسے میں مل رہا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ 293 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 373 پوائنٹس کے لیول پر آگئی۔ اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں آغاز تومثبت ہوا تاہم سرمایہ کاروں نے بعد ازاں منافع کے حصول کو ترجیح دی جس سے شیئرز کی فروخت کا رحجان بڑھا۔ گزشتہ ایک سال میں مارکیٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیں 100 انڈیکس میں 13 فیصد سے زائد کا اضافہ رکارڈ کیا جاچکا ہے ۔