مودی کی پالیسیوں سے تنگ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی نے احتجاجاََ اپنا سر ہی منڈوا لیا

05:36 PM, 6 Oct, 2021

نئی دہلی :بھارتی حکمران جماعت بی  جے پی کے  رکن اسمبلی نے  اپنی  جماعت کی خراب کارکردگی  کے باعث اپنا سر منڈوا لیا ۔

بھارتی ریاست تری پورہ سے بی جے پی کے ایم  ایل اے  'اشس -داس 'نے اپنی حکومت کی ناکام پالیسیوں  سے توبہ کرتے ہوئے کفارے کے طور پر  اپنا سر منڈوایا ہے ۔

 اشس داس نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی تری پورہ میں لاقانونیت پھیلا  رہی ہے اور عوام ریاستی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

اس موقع پر  اشس داس نے  بی جے پی  سے علیحدگی کا  بھی اعلان کر دیا ۔

مزیدخبریں