نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 

05:22 PM, 6 Oct, 2021

لاہور :نیشنل ٹی 20کپ میں  بلوچستان کی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،کھلاڑیوں کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد بلوچستان اور ناردرن کا میچ خطرے میں پڑ گیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق بلوچستان کی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بلوچستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو کھلائے جانے کا امکان ہے .

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں نادرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی .

مزیدخبریں