شاہ رخ خان کے بیٹے منشیات کے عالمی سمگلر سے رابطے میں تھے ، این سی بی

02:53 PM, 6 Oct, 2021

ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے جاری تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ۔بھارتی نارکوٹیکس کنٹرول کے ادارے ( این سی بی )  نے واٹس ایپ چیٹ سے آریان خان کے انٹرنیشنل ڈرگ سمگلر سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تحقیقات کے لئے این سی بی نے آریان خان کا موبائل ضبط کرلیا تھاجس کے بعد کال ڈیٹا ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ کروز پارٹی میں پکڑے گئے سب لوگ ایکدوسرے سے فون پر رابطے میں تھے ۔

این سی بی نے عدالت میں کہا ہے  کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتاہے ۔ این سی بی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ چیٹ میں ایسے لوگوں کے ساتھ گفتگو سامنے آئی ہے جو عالمی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں ۔

عدالت میں این سی بی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کے کئی ایسے افراد کے ساتھ رابطے ہیں جو بھارت میں کئی مرتبہ منشیات کی سمگلنگ میں یا تو پکڑے گئے یا ان پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام ہے ۔

دوسری طرف شاہ رخ خان نے سیکورٹی پوائنٹ آف وئیو سے بالی وڈ کے اداکاروں اور دیگر شخصیات کو گھر آنے سے منع کردیا ہے ۔

مزیدخبریں