کینبرا :ماں کی جیسی انمول ہستی کی برکتوں کا شمار کرنا ممکن نہیں اور ایسی ہی محبتوں کا فائدہ ایک غریب عورت کو اس کی ماں کے مرنے کے کئی سال بعد ہوا جب کی تقریبا 11 کروڑ کی لاٹری صرف اپنی ماں کے لکی نمبرز استعمال کرنے کی وجہ سے نکل آئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ایک خاتون کی 11 کروڑ سے بھی زائد کی لاٹری نکلی ہے کیونکہ اس نے وہ نمبرز استعمال کئے تھے جو اس کی ماں نے اس کیلئے چھوڑے تھے۔ اس خاتون نے 30 ستمبر کو ایک لاٹری نمبر خریدا اور اس کیلئے اس نے آن لائن خریداری کے دوران جو نمبرز استعمال کئے وہ اس کی ماں اکثر استعمال کیا کرتی تھی۔
اس خاتون کا کہنا ہے کہ ’’ یہ میری والدہ کے نمبرز تھے ٗ ان کی وفات کے بعد میں نے ان کے نمبرز استعمال کرنے شروع کر د ئیے۔مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ لاٹری جیتنے میں انہوں نے میری مدد کی ہے۔ اللہ ان کی مدد کرے‘‘۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہ سردیوں ان کیلئے بہت اچھی آئی ہیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ چند ماہ بہت برے حالات میں گزارے۔یہ لاٹری جیتتے ہی میرے خاوند نے نوکری چھوڑ دی ہے اور اب میں اپنے والد کی بہتر طریقے سے مدد کر سکوں گی جنہوں کینسر ہو گیا ہے۔اب ہم ہر مہینے ایک سیر پر جایا کریں گے جہاں ہم خود کو پرسکون کر سکیں۔