کرغزستان، عوام مشتعل، پارلیمنٹ میں داخل، سینکڑوں زخمی

04:48 PM, 6 Oct, 2020

بشکیک:دارالحکومت بشکیک میں ہزاروں لوگوں نے صدر سورن بے جان بیکوف کے خلاف مارچ کیا اور پارلیمان سمیت دیگر سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگئے، ان جھڑپوں میں سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے جن میں حفاظتی اہلکار بھی شامل ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔دارالحکومت بشکیک میں ہزاروں لوگوں نے صدر سورن بے جان بیکوف کے خلاف مارچ کیا اور پارلیمان سمیت دیگر سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگئے۔

 اس سے قبل گزشتہ روز حکام نے شہر کے مرکزی چوک سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ان جھڑپوں میں سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے جن میں حفاظتی اہلکار بھی شامل ہیں۔

 ایک بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر بیکوف بحران کے حل کے لیے آج حزب اختلاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائو ں کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں