وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیرصدارت ہو گا

02:55 PM, 6 Oct, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی کابینہ کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سرکاری گاڑیاں وزیر اعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل چارج کی توسیع اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنے کی تاریخ کی منظوری بھی شامل ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع، نقصان، معاشی اعشاریوں سے متعلق اور پاکستان ریلویز کی بحالی کے ازسر نو پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل ملازمین کے پے اسٹرکچر میں تبدیلی کی منظوری بھی دے گی جبکہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سیکرٹری کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

مزیدخبریں