راولپنڈی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورون ملک پروازوں کے نئے قوائد و ضوابط جاری کردئیے جس کے مطابق 20نکاتی نئے قوائد و ضوابط شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے چھ اکتوبر سے اکتیس دسمبر تک کیلئے جاری کیے ہیں.
اے ایس ایف مسافروں کےسواکسی فردکوبھی پارکنگ ایریاسے آگے نہ جانے کے حوالے سے پابند ہوگی، سی اے اے نے کہاکہ پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ میں کوئی شخص بغیرماسک داخل نہیں ہوسکے گا ،بورڈنگ برج، ڈپارچرلاؤنج میں سماجی فاصلہ یقینی بناناایئرپورٹ منیجرکی ذمہ داری ہوگی،ایئرلائنزبریفنگ کاؤنٹراورہرمسافرکوسینیٹائزرفراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
سی اے اے کے مطابق تمام مسافروعملہ دوران پرواز ماسک پہننے اوردیگرایس اوپیزپرعملدرآمدکے پابند ہونگے،مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس اوپیز کےمطابق ڈس انفیکٹ کرنالازمی ہوگا،ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی،کیبن کریو مسافروں کو ہرگھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔
سی اے اے نے کہاکہ ڈومیسک پروازکے مسافروں کیلئے پروٹوکول کی پابندی ہوگی ،مسافر کے علاوہ دیگر افراد پر ائیر پورٹ سے لاﺅنج میں جانے پر پابندی دی گئی ،جہاز پر سوار ہو نے اور اترتے وقت سماجی فاصلے ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔