پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ

01:09 PM, 6 Oct, 2020

لاہور: پنجاب کے 24 ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت 9 ڈی آئی جی سطح کے افسران کے تبادلے کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ، اختر عباس، شوکت عباس، ڈی آئی جی رائے بابر سعید، ہمایوں بشیر تارڑ اور انکسار خان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ایس ایس پی لیاقت ملک، اکبر ناصر خان اور ذیشان اصغر بھی سٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 24 افسروں کے تبادلے کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر کو سینٹرل پولیس آفس اور ان کی جگہ عبدالغفار قیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ زاہد نواز مروت کے تربیتی کورس پر جانے کی وجہ سے عمران کشور کو ڈی پی او قصور لگا دیا گیا ہے۔

صاحبزادہ بلال عمر ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب، مس ہما نصیب ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان، محمد ظفر سی ٹی او ملتان، زونیرہ اظفر ایس پی سیکیورٹی راولپنڈی، سلیم خان نیازی بٹالین کمانڈر تھری پی سی ملتان، خرم شہزاد ایس ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد عمران ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، محمد اکمل ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس پنجاب، محمد اشرف ایس پی انویسٹی گیشن ٹو، فراز احمد ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، تصور اقبال ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ، حفیظ الرحمنٰ بگوی ایس پی آپریشنز صدر لاہور تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سید غضنفر علی شاہ اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب، عمران رزاق ایس پی انویسٹی گجرات، غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد، محمد بلال ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون لاہور، اسد مظفر اے آئی جی مانیٹرینگ انویسٹی گیشن برانچ، ڈاکٹر فہد احمد بٹالین کمانڈر 5 پی سی لاہور اور عبدالوہاب ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون لاہور تعینات کر دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں