حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کا آغاز

12:58 PM, 6 Oct, 2020

لاہور: حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ  المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 977 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی عرس کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات میں پانچ سو سے زائد مشائخ، علمائے کرام، شجادہ نشین اور مذہبی اسکالرز مزار پر جاری عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

داتا دربار کے عرس کی تین روزہ تقریبات 6 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں گے جس میں مدینہ منورہ، ترکی، ایران، بنگلہ دیش، عراق، تیونس اور یمن کے معروف اسکالرز بھی شرکت کریں گے۔

داتا دربار کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام راستوں کو پر نظر رکھی گئی ہے۔

داتا دربار کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جب کہ عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں