غداری اور مسلمانی کے سرٹیفیکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنا شروع کیے تھے، شہباز گل

غداری اور مسلمانی کے سرٹیفیکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنا شروع کیے تھے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے قائد پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو غداری کے اور مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے لکھا کہ لوگوں کو غداری کے اور مسلمانی کے سرٹیفیکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔ بینظیر کو سٹیٹ رسک، عمران خان کو یہودی ایجنٹ، کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ میں آ کر پی پی حکومت کو قومی سلامتی پر اٹیک، پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا کیس کہ اس نے انڈین اور یہودیوں سے فنڈ لیا، یہ کیا تھا؟

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ سب کون کرتا رہا۔ یہ بیانک چہرہ کس کا ہے۔ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔ دوسروں پر غداری کے الزامات اور دوسری طرف بغیر ویزا کے جندال سے خفیہ ملاقاتیں، کشمیری لیڈرشپ کی بجائے جندال کے گھر جانا۔ نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات۔ تو پھر آپ کیا ہیں؟

گزشتہ روز ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ہماری حکومت سیاسی لوگوں پر غداری کے مقدمے بنانے کہ حق میں نہیں ہے۔ یہ کام ن لیگ کیا کرتی تھی اور ہم اس پر اعتراض کرتے تھے۔ اس ایف آئی آر میں غداری کی کوئی دفعہ شامل نہیں ہے۔ اس میں sedition کی دفعات شامل ہیں۔ جو غداری کا جرم نہیں۔sedition کی definition لف کر رہا ہوں۔ Sedition کا مطلب ہے اداروں کے خلاف لوگوں کے جزبات بھڑکانا۔ بہرحال اس ایف آئی آر کو بھی میرٹ پر تفتیش ہونا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ اس میں بہت سارے نام ایسے ہیں جو نواز شریف کے ملک کے خلاف بیانیے کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں تو ہم ایسے لوگوں کی مجبوری سمجھتے ہیں۔ہم ایسے کوگوں کو غدار کیوں کہیں؟ اور یہ ایف آئی آر حکومت نے درج نہیں کروائی بلکہ ایک عام شہری کی درخواست پر درج کروائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ یا مریم صفدر صاحبہ جب چاہیں جہاں چاہیں،مناظرے کے کئیے تیار ہوں۔جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے ان کے ساتھ کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے سن رکھا تھا۔کل جب اس بدبخت انسان نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تو اس پر یقین ہو گیا۔