اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وبا میں مبتلا مزید 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 523 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 2 ہزار 607 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 280 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 516 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 523 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 243، سندھ میں 2 ہزار 523، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 262، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 33، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 593، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 105، بلوچستان میں 15 ہزار 420، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 857، اسلام آباد میں 16 ہزار 845 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے۔