واشنگٹن: ہیپا ٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر امریکی ماہرین ہاروی جے آلٹر، چارلس ایم رائس اور برطانوی ماہر مائیکل ہیوگٹن کو نوبل میڈیسن اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
نوبل جیوری نے آج کہا کہ تینوں افراد کو خون میں پیدا ہونے والے ہیپا ٹائٹس کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے اعتراف میں اس سے اعزاز سے نوازا گیا جو عالمی سطح پر صحت کا ایک بڑا مسئلہ ہے جو پوری دنیا کے لوگوں میںCirrhosis اور جگر کے کینسر کا سبب بنا ہے۔
ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے والے تین سائنسدانوں کو سنہ 2020 کے نوبیل انعام برائے طب سے نوازا جائے گا۔ نوبیل انعامی کمیٹی کے مطابق برطانوی سائنسدان مائیکل ہوٹن اور امریکی ریسرچرز ہاروی آلٹر اور چارلز رائس کو یہ ایوارڈ اس لیے دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کی 1989 میں کی گئی دریافت سے کروڑوں جانیں بچائی جا چکی ہیں۔
یہ وائرس جگر کے سرطان (کینسر) کا باعث بنتا ہے اور اسی وجہ سے متعدد افراد کو جگر کی پیوندکاری کروانا پڑتی ہے جو کہ ایک انتہائی مہنگا آپریشن ہوتا ہے۔
1960 کی دہائی میں خون عطیہ کرنے کے حوالے سے کئی خدشات سامنے آئے تھے کیونکہ کئی ایسے لوگ جنھیں خون کا عطیہ ملا، وہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو رہے تھے۔ نوبیل انعامی کمیٹی کے مطابق اُس وقت خون کا عطیہ ’اپنی زندگی سے کھیلنے‘ کے مانند ہوتا تھا۔ انتہائی حساس بلڈ ٹیسٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کے مرض کو دنیا کے کئی حصوں سے ختم کر دیا گیا ہے اور اینٹی وائرل ادویات بھی بنائی گئی ہیں۔ نوبیل انعامی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’تاریخ میں پہلی بار ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرض کا علاج ممکن ہے اور اب ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کو دنیا سے ختم کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔‘
پروفیسر ہاروی آلٹر سنہ 1972 میں امریکی ادارۂ صحت میں مریضوں کے درمیان خون کے تبادلے پر تحقیق کر رہے تھے۔ وہاں انھیں ایک پُراسرار انفیکشن کے بارے میں پتا چلا۔ خون کے تبادلے کے بعد مریض بیمار ہو رہے تھے۔ انھوں نے دیکھا کہ یہ بیماری چمپینزی میں بھی اسی طرح منتقل ہوسکتی ہے۔ اسے ’نان ہیپاٹائٹس اے، بی‘ کے نام سے جانا گیا اور اس حوالے سے تحقیق جاری رہی۔
دوا ساز کمپنی شرن میں پروفیسر مائیکل ہوفٹن نے 1989 میں اس وائرس کی جینیاتی ترتیب الگ کر لی تھی۔ اس ’فلیوی وائرس‘ کی قسم کو ہیپاٹائٹس سی کا نام دیا گیا۔ سینٹ لیوس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پروفیسر چارلز رائس نے 1997 میں تحقیق کو حتمی شکل دی۔ انھوں نے ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کو خود جینیاتی ترتیب دے کر اسے ایک چمپینزی کے جگر میں داخل کیا جس سے ظاہر ہوا کہ اسے یہ بیماری لگ سکتی ہے۔
نوبیل اسمبلی کے جنرل سیکریٹری پروفیسر تھامس پرلمین نے یہ خبر صرف آلٹر اور رائس کو دی۔ وہ فون پر موجود نہیں تھے کیونکہ میں نے انھیں دو بار کال کی لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ پھر میں نے ان سے رابطہ کیا۔ وہ کافی حیران تھے اور وہ اتنے خوش تھے کہ تقریباً بول نہیں پا رہے تھے۔ ان سے بات کر کے مجھے بہت اچھا لگا۔