مستقبل میں پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی سپلائی چین میں بہتری آئے گی: ایگزیکٹو نائب صدر پاور چائنہ وانگ یانتاو

08:25 AM, 6 Oct, 2020

اسلام آباد: پاور چائنہ انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر وانگ یانتاو نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت صنعتی پارکوں کی تعمیر اور پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی سپلائی چین میں بہتری آئے گی۔

بجلی کے شعبے میں اپنی اولین پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاورچائنہ پاکستان میں قاسم کول پاور پلانٹ، داود ونڈ پاور پروجیکٹ، تربیلا چوتھا توسیعی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور حویلی گیس پاور پلانٹ جیسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو سرگرمی سے انجام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران گھریلو اور غیر ملکی رسد پر شدید اثرات کے باوجود پاور چائنہ خاص طور پر انسداد کورونا سے متعلق سازوسامان اور سامان کی فراہمی کی حفاظت کے لئے پوری طرح سے کوششیں کررہی ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے تعمیراتی کام کو یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور چائنہ نے پاکستان میں 10000 کے قریب ملازمتیں فراہم کیں ہیں۔ وبا کے دوران کسی بھی ملازم کو برخاست کرنے کے بجائے اس نے کور ونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لئے مرکزی کام کرنے اور رہنے کا ماحول فراہم کیا۔

انہوںنے کہا کہا کہ چینی اور پاکستانی عملہ کووڈ 19 کے دوران اپنے عہدوں پر قائم رہا۔ اس سال بجلی کی ترسیل کے لئے پاکستانی حکومت کی ضرورت کے مطابق قاسم کو ل پاور پلانٹ کی پیداوار میں اضافہ دیکھا۔ اس نے صرف رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں 6000GWh بجلی پیدا کی ، جو ریکارڈ تک پہنچ گئی۔

وانگ نے کہا چونکہ پاکستان میں آبادی کا ایک بہت بڑا فائدہ ہے لہذا اس کے مکمل تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے نظام نے انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ ساتھ مالیاتی انتظامیہ کے اہلکاروں کی بھی بھرتی کرلی ہے۔ جبکہ باقی ملازمین کو مقامی طور پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں