کیربیئن پریمیئر لیگ ، شعیب ملک کی ٹیم نے نیا ریکارڈ نام کر لیا

04:56 PM, 6 Oct, 2019

شعیب ملک کی ٹیم نے کیربیئن پریمیئر لیگ میں نیا ریکارڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ، شعیب ملک کی ٹیم گیانا ایمازون واریئرز نے کیربیئن پریمیئر لیگ میں نیا ریکارڈ بنا لیا، آل راؤنڈر کی ٹیم نے 10 میں سے 10 میچز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

شعیب ملک کی ٹیم گیانا ایمازون واریئرز نے ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹ سے شکست دی جس میں ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کیربیئن پریمیئر لیگ میں ایمازون وارئیرز کی ٹیم نے 10 میں سے 10 میچز جیت کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مزیدخبریں