بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان ملاقات طے پا گئی

04:30 PM, 6 Oct, 2019

اسلام آباد: بلاول بھٹو ،  اسفند یار ولی سے ملیں گے جس میں مولانا  فضل الرحمن کے آزادی مارچ سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق،  بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے بعد حکومت کے خلاف محاذ آرائی سے سیاسی میل ملاقاتوں میں تیزی آئی گی۔

 

دونوں رہنما مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے پر بھی بات چیت کریں گے، ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورت حال سمیت خطے کی صورت حال بھی زیر بحث آئے گی۔

 

مزیدخبریں