'بزنس کمیونٹی کا مورال نہیں گرنے دیں گے، صرف کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں'

'بزنس کمیونٹی کا مورال نہیں گرنے دیں گے، صرف کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں'
کیپشن: نجی سیکٹر کردار ادا کرے تو بے روزگاری میں کمی آ سکتی ہے، چیئرمین نیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں جبکہ کاروباری طبقے نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کی جن میں نیب سے متعلق بھی تحفظات ظاہر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق تاجروں کے کچھ تاثرات بلاجواز ہیں اور تاجر برادری کے کچھ تحفظات کی نفی کرتا ہوں۔

چئیرمین نیب جاوید اقبال نے ادارے سے متعلق تاجروں کے کچھ تحفظات مسترد کر دئیے۔ کہتے ہیں کہ معاشی بحران کا ذمہ دار صرف ایک ادارہ نہیں۔ بے لگام ہیں نہ مادرپدر آزاد، تنقید کی زد میں آئے تو خاموش رہنا مشکل ہو گا۔ بزنس کمیونٹی کا مورال نہیں گرنے دیں گے، صرف کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ بلا جواز تنقید کا جواب دینا ضروری ہے اور نجی سیکٹر کردار ادا کرے تو بے روزگاری میں کمی آ سکتی ہے۔ ٹیکس میں اضافے یا ڈالر اوپر جانے میں نیب کا کوئی کردار نہیں۔