راجن پور، کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی

10:39 AM, 6 Oct, 2019

راجن پور: راجن پور شہر اور گرد و نواح میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی ندی نالوں میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ برساتی نالہ کاہا سلطان سے 50 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزر رہا ہے جبکہ نالہ چھاچھر سے 10 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزر رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے برساتی ندی نالوں کے راستوں میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے اعلانات کر دیے ہیں۔

سیلابی پانی سے لنڈی سیدان، میراں پور اور حاجی پور کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ ہے ندی نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیلابی پانی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہو گا۔

مزیدخبریں