لاہورمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے روک دیا

لاہورمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے روک دیا

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی گرفتاری اور شہر کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور انوار الحق کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن حالات کو مد نظر رکھتے شروع کیا جائے گا، تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر جانبدار ہو کر کیا جائے گا۔
 

واضح رہے کہ اب تک لاہور سمیت پنجاب سے ساڑھے 6 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروائی جا چکی ہے، شہر میں دوبارہآپریشن ایک دو روز بعد بلاتفریق شروع کیا جائے گا۔