دبئی : متحدہ عرب امارات سے دی گئی ایمنسٹی سکیم سے ہزاروں پاکستان فائدہ اٹھا چکے ہیں جبکہ مزید پاکستانی اس سکیم سے فائدہ اُٹھانے کیلئے سفارتخانہ اور قونصلیت سے رابطہ کر رہے ہیں جنہیں ہر قسم کی معلومات اور مدد فراہم کی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کوآرڈی نیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم مالک سے ابو ظہبی میں ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایک ماہر تعلیم میاں اظہر انجم بھی ان کے ساتھ تھے۔ سفیر پاکستان سے ملاقات کے دوران یو اے ای میں موجود پاکستانی سکولوں اور ان کو درپیش مسائل کے بارے بھی بات چیت ہوئی جس میں ممتاز ماہر تعلیم میاں اظہر انجم نے اپنی گرانقدر تجاویز پیش کیں۔